دکی میں لیویز فورس کا اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید

دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں لیویز فورس کا اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید 1اشتہاری ملزم زخمی،لیویز فورس نے کارروائی کر تے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی مرجانزی میں لیویز فورس اور کیو آر ایف نے اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر لونی بیبرگ لہڑی کی سربراہی میں اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی لونی کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے دوران اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی اور انکے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار عبید اللہ اچکزئی ساکن دکی اور محمد قاسم بلوچ انچارج کیو آر ایف لورالائی موقع پر شہید جبکہ لیویز کی جوابی فائرنگ سے ایک اشتہاری ملزم زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر دکی کیپٹن ر فیاض علی کی سربراہی میں لیویز فورس اور ایف سی نے اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر کوگھیرے میں لے رکھاہے۔لیویز حکام کے مطابق اشتہاری ملزم دکی ٹو چمالنگ سات ارب روپے کے فنڈز سے بننے والے روڈ کے کام کی بندش ٹھیکیدار سے دس کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے مشینری چھیننے اور دیگر سنگین کیسز میں لیویز فورس اور دکی پولیس کو مطلوب ہے۔ بعد ازاں لیویز فورس نے کارروائی کر تے ہوئے رات گئے دکی میں لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے