حب اور ساکران کے قدیمی گو ٹھوں کو میر ی لاش سے گزر کر خالی کرانا پڑیگا، سر دا ر محمد صالح بھوتانی

حب(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبا ئی وزیر بلد یات سر دا ر محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حب اور ساکران کے قدیمی گو ٹھوں کو میر ی لاش سے گزر کر خالی کرانا پڑیگا، شریف ضرور ہیں لیکن عوام کے حقو ق کے دفاع کے لیئے ہمیشہ صف اول پر ہمیں پا ئیں گے، لسبیلہ اور حب کی دونوں صوبا ئی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے،تینوں نشستوں پر امیدواروں کا اعلان لسبیلہ اور حب کے عوام کی رائے اور مشاورت سے باقاعدہ کیا جا ئے گا، ہما ری مان،شان اور پہنچان لسبیلہ اور حب کے عوام ہے اور ان کی رائے کا ہمیشہ سے احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے اتوار کے روزپٹھان کالونی پیرکس روڈ حب میں شمو لیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سابق صوبائی ڈپٹی آرگنائزر شاہ ولی خلجی اور لسبیلہ کے صدر عبد الولی خان خلجی نے اپنی بر ادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھو تانی عوامی کا رواں میں باقاعدہ شمو لیت کا اعلان کیا،شمو لیتی جلسے سے سابق صوبا ئی وزیر بلد یات سر دار محمد صالح بھوتانی نے شاہ ولی خلجی، عبدالولی خلجی سمیت دیگر ان کی برادری کے لوگوں کی بھوتانی عوامی کا رواں میں باقاعدہ شمو لیت اختیا رکرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہاکہ شاہ ولی خلجی کا شمو لیت کا فیصلہ جذبا تی یا عجلت کا نہیں بلکہ انہوں نے سوچ سمجھ کر بھو تانی عوامی کارواں میں شمو لیت کا فیصلہ کیا ہے محبت و اخلاص سے شامل ہونے پر میں ان کااور ان کے ساتھ دیگر آنیوالے تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ لسبیلہ اور حب کے دونو ں صوبا ئی اور قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے البتہ چند روز قبل چیزل آباد کے جلسے میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے میر ی اپنی ذاتی رائے تھی اس میں عوام کی رائے شامل نہیں تھی اس سلسلے میں لسبیلہ اور حب کے عوام سے جلد رائے اور مشاورت لی جا ئے گی عوامی رائے میں لسبیلہ اور حب دونو ں صوبا ئی اور قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے جس بھی امیدوار کا نام سامنے آئے گا اس رائے کا احترام کرتے ہو ئے اس کی کامیابی کے لیئے بھر کوشش کی جا ئے گی انشاء اللہ لسبیلہ اور حب کے عوام کے ووٹو ں سے بھر پور کامیابی حاصل کرتے ہو ئے تعلیم، صحت اور زراعت کے فروغ، چھو ٹے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر عوامی اجتماعی کا موں کے لیئے پر جوش انداز میں اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے، انہو ں نے کہاکہ حب اور ساکران کے 15گو ٹھوں کوخالی کرنے کے لیئے نو ٹسز دیئے گئے ہیں اس حوالے سے وزیر اعلی کی زیر صدارت ہو نیوالے اجلاس میں دو ٹوک الفاظ میں نے کہا ہے کہ ان گو ٹھوں کو میر ی لاش سے گزر کرخالی کرانا پڑیگا،شریف ضرور ہیں لیکن عوام کے حقوق کا دفاع اور ان کے مفادات پر کھبی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شمولیتی جلسے سے شاہ ولی خلجی، ایڈوکیٹ محمد اقبال جامو ٹ، میر صفدر خان مگسی، محمد علی بزنجو، رزاق لاسی، عامرحسین مگسی عبد الغنی گیابانی دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے