جماعت اسلامی ہی انشاء اللہ بلوچستان کو خوشحال بناکر محرومی ومشکلات سے نجات دلائیگی،مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام الناس الیکشن میں دیانت دارحقیقی دین دار نیک نام لوگوں کو ووٹ دیکر مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں بہترین امیدوار نامزد کیے عوام الناس سے اعتماد کیاتو بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرکے محرومیوں سے نجات دلائیں گے بلوچستان کے عوام کو حقوق سے محروم رکھنے اور مسائل کے گرداب میں پھنسانے کے ذمہ دارکئی دہائیوں سے مسلط نااہل ناکام حکمران ومقتدر قوتیں ہیں عوام الناس ووٹ کی طاقت سے مسائل کے ذمہ داروں کا احتساب کریں۔بلوچستان کے عوام گوادر سے چمن تک ہر جگہ حقوق سے محروم اور سراپااحتجاج ہیں مگر مقتدر قوتیں بار بار مسلط ہونے والے طبقات خاموش تماشائی کامنفی کردارادا کررہے ہیں۔ الیکشن میں کسی نے مداخلت نہ کی اور منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن ہوئے تو جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، نائب امراء بشیراحمدماندائی،ڈاکٹرعطاء الرحمان،زاہدا ختر بلوچ،حافظ محمد اسماعیل مینگل،پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ، حافظ محمدحنیف کاکڑ،سلطان محمدمحنتی، عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اجلاس میں ذمہ داران نے انفرادی وشعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اس موقع پرانتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیااور مختلف فیصلے بھی کیے گیے۔ ذمہ داران نے اپنے خطاب میں کہاکہ افغان مہاجرین کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی پاک افغان تعلقات کشیدگی کاباعث بن گیا ہے۔ بلوچستان کے عوام حکومتی ومقتدرقوتوں کی نااہلی لوٹ مار وناکامی کی وجہ سے پریشان اور مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں وفاقی پارٹیاں بلوچستان کے لوگوں کو ٹیشو پیپرکی طرح استعمال کرکے بدنام ورسواکرتے ہیں۔بلوچستان کے عوام کی مینڈیٹ بیچنے وخریدنے والے دونوں مجرم ہیں۔عوام الناس ایسے لوگوں پر اعتماد نہ کریں جو ضمیروں کے سوداگر ہوں۔جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو کوئی خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے جماعت اسلامی کی تربیتی نظام،بہترین وبروقت احتساب،ہرسطح پر جواب دہی کی وجہ سے جماعت اسلامی تقسیم،موروثیت،بدعنوانی اورلوٹ مار سے بچی ہوئی ہے یہ اللہ کا خاص کرم ہے جماعت اسلامی ہی انشاء اللہ بلوچستان کو خوشحال بناکر محرومی ومشکلات سے نجات دلائیگی۔لاپتہ افرادتاحال بازیاب ہوئے ہیں نہ سی پیک،ریکوڈک،سیندک کے ثمرات اہل بلوچستان کو ملے ہیں سی پیک کے پراجیکٹ ملک کے دیگر حصوں میں تکمیل کو پہنچ رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے پریشان حال عوام تاحال اس سے محروم ہیں۔ مسلم حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ کریں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکھوانے میں فوری کرداراداکریں۔اسرائیل ناجائزریاست،قاتل اوردہشت گردہے۔برطانیہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کرنے کی وجہ سے اسرائیل جنگ بندی کے بجائے نسل کشی ودہشت گردی کررہاہے۔