بہادر شہداء کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دکی میں لیویز فورس کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔لیویز اور کیو آر ایف کے دو جوانوں نے بہادری اور فرض شناسی کے دوران جام شہادت نوش کیا نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہداء کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔دوران کارروائی لیویز کے دو بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارِ کرتے ہیں۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا ک ملک کی سلامتی و بقاء کے لیے فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فورسز کی مؤثر کارروائیوں کی بدولت جرائم اوردہشتگردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔ عوام کی دعائیں اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔