بلوچستان کی مفادات ہمیں سیاست سے زیادہ عزیز ہے،میررحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی مفادات ہمیں سیاست سے زیادہ عزیز ہے دھرتی بلوچستان کے فرزند ہونے کے ناطے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں پنجگور کو 2018 کے مسلط کردہ نمائندوں نے اپنی کرپشن اقربا فروری کی وجہ سے جو سنگین مسائل سے دوچار کیا بلوچستان کی تاریخ کے بدترین دور رہا ہے نیشنل پارٹی اپنی جمہوری سیاسی عمل سے بلوچستان میں پائیدار امن ترقی کیلئے کوشاں ہیں تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی زاتی مفاد اور سیاست کیلئے کھبی بلوچستان کے مفادات کا سودا نہیں کیا ہے ان خیالات کا اظہار میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو نام نہاد عوام کے حقوق کے دعداروں نے اپنی لفاظی نعروں سے شدید نقصان سے دوچار کیا ہے نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جو عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے بلوچستان کی خدمت دھرتی بلوچستان کی خوشحالی ترقی امن اور تعلیمی فروغ ہماری ترجیحات ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 میں مسلط کردہ نمائندوں نے بلوچستان کو دیمک کی طرح چھاٹ کر اپنی کرپشن اقربا پروری سے بلوچستان کی تاریخ کو شدید دھچکے سے دوچار کیا ہے بلوچستان کے حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ریکوڈک سیندک فروخت کردیئے گئے لیکن مجال ہے کسی نے آواز اٹھایا جبری گمشدگی ماورائے عدالت کاروائی اپنے عروج پر رہا ہے لیکن اقتدار کی ہوس نے نام نہاد قوم دوستوں کی زبان پر تالا لگا دیا ہے الیکشن قریب ہوتے ہی کچھ لوگ قوم پرست کچھ عوام دوست بن کر دوبارہ نمدار ہوئے ہیں بلوچستان کے مشکلات اور مسائل سے روگردانی کرکے انکی نام پر سیاست قومی مجرم کے زمرے میں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور ایک تاریخی سیاسی قلعہ ہے اس قلعے کو نام نہاد سیاسی جادوگروں کے چھنگل میں برباد ہوتے نہیں دیکھنا چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام حق وسچائی کی سیاست کا ساتھ دیکر خوش کن نعرہ لگانے والوں کو عبرتناک شکست دیں تاکہ آئندہ کوئی عوام کی جزبات و احساسات سے کھلنے سے اجتناب کریں نیشنل پارٹی ایک پرامن جمہوری سیاست کے زریعے عوام کی حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی بصیرت اور صلاحیتوں سے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کا بدنما داغ بلوچستان سے ختم کیا اور بلوچستان میں ڈائجلاک سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی مگر 2018 میں نیشنل پارٹی کو اس لئے الیکشن سے دور کیا گیا کہ وہ بلوچستان میں ظلم و زیادتیوں کے خلاف بات کرتا ہے 2018 میں بلوچستان میں ایسی حکومت اور نمائندے چنے گئے جو چھوٹی سے مراعات کیلئے خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقیقی میڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کسی کو اجازت دیگی نیشنل پارٹی 2024 کی الیکشن میں مراعات یافتہ سیاست کو ہمشہ دفن کرکے رکھ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے