بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے دکی میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کے دوران لیویز فورس کے دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے لیویز فورس کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دکی میں یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ ڈی سی کوہلو، ڈی جی لیویز اور کیو آر ایف کے بہادر جوانوں کی موثر حکمت عملی اور کوآرڈینیشن کے باعث کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوران کارروائی لیویز کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ شہداء کے پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے محکمہ داخلہ بلوچستان شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات کی ادائیگی کے لئے بلا تاخیر کارروائی مکمل کرے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے