1985سے لیکر اب تک عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے کامیاب ہو تے آئے ہیں ، سر دار صالح بھوتانی

حب(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سر دار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حب ند ی کے اس پار سے با گڑیوں سے بسیں بھر بھرکے حب میں جلسے کرنے والے ہم سے پو چھتے ہیں کہ حب میں ہم نے کیا تر قیا تی کام کروائیں ہیں، 1985سے لیکر اب تک ہم ہی یہاں سے عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے کامیاب ہو تے آئے ہیں، حب میں کالجز، ہسپتالز، ہا ئی سیکنڈری اسکولز، پر ائمری اسکولز سمیت ترقیا تی پا لیسی اور منصوبے ہمارے نہیں تو کس کے ہیں ہم نے زبر دستی تختیاں نہیں لگا ئیں بلکہ تر قی، خوشحالی اور محبت کے زریعے تختیاں لو گوں کے دلوں میں لگا ئی ہیں، حب کی ترقی کے مخالف باہر کے لوگ نہیں بلکہ یہاں کے ہی لوگ ہیں، حب کی تعمیر وتر قی کے لئے ہمارا منظور شدہ پیکج اور میر عبد القدوس کا پیکج کسی اور نے نہیں بلکہ لسبیلہ کے فرزند نے ہی رکوائے ہیں۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے ہفتے کے روز گلشن نوید میں شمو لیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سر دار محمد صالح بھوتانی نے بھو تانی عوامی کا رواں میں نئے شامل ہو نیوالے دوستوں کوخوش آمدید کہتے ہو ئے مبارکباد پیش کی۔سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ 1985سے لیکر اب تک ہم ہی یہاں سے عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے کامیاب ہو تے آئے ہیں، حب میں کالجز، ہسپتالز، ہا ئی سیکنڈری اسکولز، پر ائمری اسکولز سمیت ترقیا تی پا لیسی اور منصوبے ہمارے نہیں تو کس کے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ یہاں کے غریب عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیئے آنیوالے حب کی تر قی کے دعوے دار بن رہے ہیں، ساڑھے تین سال وزار ت اعلیٰ کی منصب میں رہنے والے ہمیں بتا ئیں کہ ساڑھے تین سال میں لسبیلہ اورحب میں کو نساایک منصوبہ مکمل کرایا ہے،ایک با ئی پاس کا منصوبہ جو بھی ہم نے مکمل کروایا اس پر بھی زبر دستی اپنی تختی لگا دی،ایسی تختیاں نکل جا تی ہیں، ہم نے عوام کے دلوں میں اپنی تختیا ں لگا ئیں ہیں جو الحمد اللہ قائم و دائم ہیں، تر قی، خوشحالی اور محبت کی جو تختیاں لو گوں کے دلوں میں لگا ئی ہیں اور یہ ہی ہما ری کامیابی کا راز ہے، انہو ں نے کہاکہ ہما رے شمو لیتی جلسوں میں یہاں کے قبا ئلی لوگ ہو تے ہیں ان کی ایک شنا خت ہو تی ہے اور یہاں کے قبا ئلی معززین، معتبر ین شمو لیت کا اعلان کرتے ہیں جو کہ ہماری اچھا ئی اور بہتر کارکر دگی کی ایک دلیل ہے جبکہ مخالفین بڑے زور لگا رہے ہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیئے، ہمیں بتا ئیں کہ کتنے لوگ اپنی پارٹی میں شامل کیئے ہیں،البتہ ان کے شمو لیتی جلسوں میں ند ی کے اس پارسے با گڑی لا ئے جا تے ہیں جن کی شنا خت با گڑی ہے اب ان کی پارٹی با گڑی پارٹی ہو گی ہے،سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ مخالفین کہتے ہیں کہ ہم نے اگر ایک اسکو ل بنا یا تو سیاست چھو ڑ دیں گے، سیاست ایک بڑا نام ہے تم سیاست کیا جانتے ہوں اور آپ کو سیاست کا پتہ ہی کیا ہے، اسٹیج پر آکر عزت دار لوگوں کے با رے میں الٹی سیدی با تیں کرنے کو سیاست نہیں کہا جا تا، ان کے پاس عوام کی بھلا ئی اور بہتر ی کے لیئے کیا پروگرام ہیں،حب ضلع میں اس وقت جو ترقیاتی منصوبے اور پالیسی نظر آتی ہے وہ ہما ری ہے،1985سے لیکر اب تک ہم ہی کا میاب ہو تے ہیں اگر ہمارے علا وہ کو ئی اور کامیاب ہو کر آیا ہو تا تو ہم بھی مانتے کہ یہ تر قیاتی منصوبے ان کے ہیں اگر کو ئی کا میاب ہو کر نہیں آیا تو دوسر اکیوں ان تر قیا تی منصوبو ں کا دعویٰ دار بن رہا ہے ہاں یہ ایک الگ با ت ہے کہ ایک نیا ٹرینڈ آیا ہے کہ جہاں کام کا آغاز کیا جا تا ہے تو وہ کہتے یہ ہما را کام ہے یہ کام اس کا کیسے ہوا نہ یہ منتخب ہو ا ہے، نہ اسمبلی میں آیا ہے اور نہ ہی کو ئی آپ کو جنتا ہے پتہ نہیں کہاں سے آئے ہیں کون ہیں اور ترقی کے دعوے دار بن رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ حب کے لیئے 4ارب روپے کا پیکج رکھا جس کے پیسے آبھی چکے تھے 20کروڑوں کا کام بھی ہو چکا تھا جس سے حب ندی گیٹ اور روڈز بنا ئے گئے جیسے ہی لسبیلہ کے فرزند نے اقتدار کی کر سی سنبھالی اسی وقت با قی پیسے رکواکر کہاکہ حب کے لیئے ٹاؤن پلاننگ کریں گے،خود گئے دوسرے آئے وہ بھی گئے مگر ٹاؤن پلا ننگ ہی نہیں بنی اس کی نیت ہی نہیں تھی کہ حب میں ترقی نہ ہو،میر عبد القدوس نے اپنے وزارت کے دور میں 5ارب کا حب پیکج کے لیئے اعلان کیا پھر وہی فرزند لسبیلہ ان کے قریب آئے اور اس پیکج کو ختم کروادیا،انہو ں نے کہاکہ حب میں ترقی مخالف با ہر کے نہیں بلکہ یہی کے لوگ ہیں، ہم دریجی میں ڈیمز بنا رہے تھے تو انہوں نے ہی مخالفت کی کہ دریجی میں ڈیمزبننے سے حب ڈیم کا پا نی رک جا ئے گا پہلے ہی بارش میں حب ڈیم بھر ااور با قی ڈیمز بھی بھر گئے ان چھوٹے ڈیمزسے آج وہاں کے زمیندار کاشتکاری کرکے اپنا اچھا گزربسر کررہے ہیں،انشا ء اللہ لوگوں کے لیئے بہت سے زرائع معاش کی سہو لت فراہم کریں گے شمو لیتی جلسے سے ایڈوکیٹ محمد اقبا ل جاموٹ، عبد الغنی گیابانی اور عبد الواحد سرمستانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سرمستانی بر ادری، مینگل بر ادری، سیلروبر ادری، کھوسہ بر ادری سے سینکڑوں لوگوں نے باقاعدہ بھو تانی عوامی کا رواں میں شمو لیت کا اعلان کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے