چلاس، مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

چلاس(ڈیلی گرین گوادر) گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پرنامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس حادثیکا شکار ہوگئی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ ہڈور کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں بس ٹرک سے ٹکراگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔ڈپٹی کشمنر دیامر عارف احمد کے مطابق بس میں 26 مسافر سوار تھے واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی، جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنرچلاس کا کہنا ہیکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے وزیرداخلہ شمس لون نے معاونین خصوصی کیہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہا کہ چلاس کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔دہشت گردی کے مرتکب حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، دہشت گردی کے واقعے میں بھارت کے ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے