صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کی جدوجہد اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لئے خواتین نے جمع کئے ہیں ، حمیرہ طارق

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرہ طارق منصورہ آڈیٹوریم میں بروز اتوار صبح 10:30بجےحلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو الیکشن فنڈ جمع کروائیں گی۔ یہ فنڈ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کی جدوجہد اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لئے خواتین نے جمع کئے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،میمونہ اصغر اور دیگر خواتین ذمہ داران بھی موجود ہوں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے