بلوچستان کی محرومیوں کودورکرنے،زخموں پرمرہم رکھنے کی ضرورت ہے،سینیٹرمشتاق احمد خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماسنیٹرمشتاق احمدخان نے کہاکہ بلوچستان کی محرومیوں کودورکرنے،زخموں پرمرہم رکھنے کی ضرورت ہے مقتدرقوتیں وحکمران عوام سے مخلص ہوتومسائل ضرور کم ہوگی وفاق کارویہ اہل بلوچستان سے ٹھیک نہیں۔جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سلگتے مسائل،لاپتہ افراد،سی پیک کے ثمرات سے محرومی،نجی جیلیں،مظالم،کرپشن وکمیشن کوپارلیمان میں بھرپوراندازمیں اجاگراورحل کی کوشش کی۔چمن بارڈرمسئلہ طاقت،زبردستی،پولیس گردی ودھمکی سے حل نہیں ہوگا۔افغانوں کی چالیس سالہ مہمانداری کے بعدنگران حکمران کے ذریعے پانی پیرکرنفرت،تعصب،جھوٹے پروپیگنڈے کے بجائے دوطرفہ مخلصانہ مذاکرات،آئین وقانون،ہمسائیگی،مقامی افرادکے مسائل کومدنظررکھ کرمخلصانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے پرذمہ داران وکارکنان اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے عوام ساحل ووسائل پردسترس حاصل کرنے،سی پیک،ریکوڈک،سیندک ودیگروسائل کے ثمرات عوام کومنتقل کرنے،غربت وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔وفاق مقتدرقوتوں کیساتھ صوبائی وقومی پارٹیاں حتی کے بلوچستان سے منتخب ہونے والے لوگ بھی یہاں کے محروم پریشان حال عوام سے مخلص نہیں۔ہمسائیہ ممالک سے تجارت کرنے میں بھی حکمران ادارے رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔افسوس صدافسوس حکمرانوں،زبردستی مسلط ہونے والوں کی امریکی غلامی کی وجہ سے ہم ہمسائیہ ممالک سے تجارت بھی نہیں کرسکتے۔ صرف ساحل اوربارڈرتجارت پربھی اخلاص ونیک نیتی اورامریکی دباوسے ہٹ کرتوجہ دی جائے تواس کے ثمرات سے پوراپاکستان مستفیدہوسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے