بلاول بھٹو زرداری سے پی پی بلوچستان کے وفود کی ملاقات، بلوچستان کی سیاسی اور انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے الگ الگ وفود کی ملاقات، بلوچستان کی سیاسی اور انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان میر دوران کھوسہ، میر امجد کھوسہ، میر ہوتمان بلوچ، میر عبید شاہ گورگیج، میر ظہور بلیدی، طاہر محمود خان،بابا غلام رسول عمرانی، بابو امین عمرانی، میر روؤف رند، آغا شکیل درانی، میر نصیب اللہ مری،سردار محمد حسنی۔

میر لیاقت لہڑی، میر اصغر رند، میر خالد جمالی، حاجی ملک شاہ گورگیج، سردار سرفراز ڈومکی،میر ثناء اللہ جتک، حیات خان اچکزئی، حاجی قدیر، حاجی انور رونجھو، ندیم احمد خان، عین الدین،نصیب اللہ شاہوانی، نوید تاجک، آغا شاہ حسین، قاسم اچکزئی، عیسی خان چنگیزی، ہادی عسکری، شریف پالاری، سنجے کمار،شہزاد شاہوانی، پارس ملانی، یعقوب زیارت وال، فیضان خان، سراج عمرانی، آفتاب عمرانی، شکیل حسنی،جہانگیر بلوچ، علی موسیانی، وجے کمار، زاہد شہری، ڈاکٹر اسماعیل، محمد ہاشم، میر ذوالفقار لہڑی، علی رضا لہڑی، شیر محمد دمڑ نے ملاقات کی،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی اور انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہزارہ برادری کے جیالوں نے روایتی ٹوپی اور شال پہنائی، ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میر چنگیز جمالی، نواب ثناء اللہ زہری، روزی خان کاکڑ، سردارسربلند خان جوگیزئی، حاجی صلاح الدین زہری ودیگر بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے