بلاول بھٹو زرداری سے زرینہ زہری کی ملاقات، سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی جنرل سیکریٹری و سابق ایم پی اے زرینہ زہری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلآول بھٹو زرداری کو کامیاب یوم تاسیس کے انعقادِ پر مبارکِ باد دی اور انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یوم تاسیس کوئٹہ میں منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بلوچستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ زرینہ زہری نے کہا کہ پی پی پی کے پچھلے دور میں آغاز حقوق بلوچستان اور این -ایف -سی ایوارڈ میں بلوچستاں کے شیئر اور گیس کے رائلٹی کے مد میں 120 ارب روپے کے فنڈز کا اجراح انکی پارٹی کے مرہون منت ہیانہوں نے مزید کہا کہ اگلی حکومت میں بھی اگر موقع ملا تو بلوچستان کے نوجوانوں کیلیے ملازمت کے مواقع پیدا کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے