آئی جی پولیس متعلقہ پولیس تھانوں کے افسران وعملے کی نااہلی و غیرذمہ داری کا سختی سے نوٹس لیں،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد السلام رئیسانی حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حافظ خلیل احمد سارنگزئی حافظ دوست محمد اور دیگر نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس متعلقہ پولیس تھانوں کے افسران وعملے کی نااہلی و غیر ذمہ داری کا سختی سے نوٹس لیں اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دن قبل سول لائن پولیس اسٹیشن کی حدود میں الخیر ہسپتال کے سامنے سے جمعیت علماء اسلام رندآباد یونٹ کے امیر مولانا عبد الباسط کی سوزوکی چوری ہوگئی، کل رات شالکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبد الصمد کو اختر آباد کے مقام پر موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے زدوکوپ کرکے گن پوائنٹ پر ان سے قیمتی موبائل، گھڑی،نقدی چرا لئے گئے۔اسی طرح ودیگر علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل چھیننے، گاڑیوں کے شیشے، بیٹریاں چوری کرنے اور دیگر ڈکیتیوں کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جس پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا شہر کے تمام علاقوں میں شہر سمیت خصوصاً قمبرانی روڈ، ہزار گنجی، اختر آباد میں آئے روز ڈکیتی رہزنی چوری کے واقعات ہوتے رہے ہیں یہ امر انتہائی افسوس ناک کہ اب دن کے اجالے میں سماج دشمن شرپسند عناصر انتہائی دیدہ دلیری سے جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے