آئندہ بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ہوگا۔بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اہم منصب ملنے پر سابق چئیرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کل بھی وہی فیصلہ ہوگا جو سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ہوگا تاہم آج بھی ہماری لیڈر شپ انڈر گراونڈ ہے۔میں عمران خان کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، وہ چیئرمین تھے اور انشااللہ وہی تاحیات چیئرمین رہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے موروثی سیاست ختم کردی، ان کا دیا گیا یہ منصب میرے پاس امانت ہے، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہےفارن فنڈنگ صرف ہماری پارٹی کا دیکھا گیا، انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی تیاری مکمل ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ عوامی طاقت ہے اسے کوئی نہیں ہرا سکتا، جس دن الیکشن ہوا مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے