کے پی میں پولیو ٹیم پردہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ باڑہ کے علاقے نالہ میں دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ باڑہ کے علاقے نالہ میں دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے