کوئٹہ،نیشنل پارٹی اور ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مناسبت سے بات چیت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ مرکزی سنئیر نائب صدر سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی اورنصیر خان اچکزئی شامل تھے۔اجلاس میں عام انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مناسبت سے گفت و شنید ہونے کے ساتھ بلوچستان کی مجموعی مفاد اور عوام کی فلاح و بہبود کو ممکن بنانے کے لیے مشاورت کیا گیا۔دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان ہماری سرزمین ہے اس سرزمین کا دفاع و حقوق اور مفاد اولین ترجیح ہے۔اور اس کو ممکن صرف حقیقی سیاست سے کی جاسکتی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت سیاست کا محور بن گیا ہے۔سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔لیکن انتخابی مہم کے علاؤہ سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے حوالے سے جامع و مربوط پالیسی بنانا ہوگی۔اور اس پر عمل درآمد بھی کرنا ہوگا۔رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی بلوچستان کی خدمت کی ہے۔ صوبے میں بہترین گورننس کی مثال قائم کی۔اور بلوچستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں کافی کامیابی حاصل کی۔رہنماوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 2018 کے انتخابات کے بعد بلوچستان کو پھر سے تاریکی کی طرف دھکیلا گیا بیڈ گورننس کی وجہ سے اداروں کو تباہ و مفلوج کردیا گیا ۔قاہدین نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے مذید نشستیں کیئے جائینگے اور مشاورتی عمل کو جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما میر عطاء الرحمن محمد شہی اور ملک مقبول احمد محمد شہی بھی موجود تھے۔