ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلع ناظم عزیزاللہ علی زئی پی پی میں شامل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کے رہنماء عزیز اللہ علی زئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک کی رہائشگا ہ پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلع ناظم عزیزاللہ علی زئی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر نواب ثناء اللہ زہری، حاجی علی مددجتک، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ بلا ول بھٹو زرداری نے شمولیت کر نے پر عزیز اللہ علی زئی کو پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنایا۔