پیپلزپارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے پارٹی کے کارکن گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں،بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کی بھر پور انداز میں تیار یاں شروع کریں۔ جمعہ کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے کارکنان اور عہدیداران نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی چیئر مین نے جیالوں کی تجاویز سنیں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے انہیں عام انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ملک کو مسائل کی دلدل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور آئند ہ عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے بھر پور انداز میں کوششیں شروع کریں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، نواب ثناء اللہ زہری، روز ی خان کاکڑ، سر دار سر بلند خان جو گیزئی، عبد القادر بلوچ، فیصل کریم کنڈی، سید داؤد آغا سمیت دیگر بھی مو جو دتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے