بی این پی عوامی ایک ترقی پسند پارٹی ہے جسکی سیاست تعمیری اور عام عوام کی خوشحالی کےلئے ہے،میراسداللہ بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور بی این پی عوامی کے زیراہتمام تاریخی فلیگ شو میں شامل ہزاروں کارکنوں کے اجتماع سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی ایک ترقی پسند پارٹی ہے جسکی سیاست تعمیری اور عام عوام کی خوشحالی کے لیے ہے عوام 8 فروری کو بی این پی عوامی کے انتخابی نشان اونٹ پر ٹپہ لگاکر ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھیں تسپ کے کارکنوں نے آج کے فلیگ شو میں ثابت کردیا کہ تسپ بی این پی عوامی کا قلعہ تھا اور ہے عوام تسلی رکھیں انشاء اللہ تعالی اللہ پاک کی مدد ونصرت و عوام کے ووٹوں سے پنجگور کی تینوں نشتوں پر کامیابی حاصل کریں گے پنجگور کو دوبارہ متقل گاہ نہیں بننے دینگے نیشنل پارٹی نے 2013 کے بعد پنجگور کے عوام کو جس کرب اور بدامنی کی طرف دھکیلا تھا اس سے پنجگور کا گھر گھر زخموں سے چورچورتھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی عوامی میونسپل کمیٹی تسپ کے زیراہتمام فلیگ شو کی مناسبت سے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا فلیگ شو میں پارٹی کے کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی میر اسداللہ بلوچ کے قافلے کو تسپ پہنچنے پر بی این پی عوامی تسپ کے کارکنوں نے چار مخلتف مقاماتِ پر میر اسداللہ بلوچ اور انکے قافلے میں شامل دیگر ہزاروں کارکنوں کا شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا اور انہیں بی این پی عوامی زندہ باد میر اسداللہ بلوچ قدم بڑھاو ہم تمارے ساتھ ہیں کے نعروں کی گونج میں میر انور جان فٹبال اسٹڈیم کے گراونڈ میں پہنچایا گیا فلیگ شو کے قافلے میں بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری نوراحمد بلوچ مئیر پنجگور شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی ضلعی آرگنائزر رحمدل ڈپٹی آرگنائزر جلیل احمد سیلانی،نثاراحمد عطاء مہر زاکر رئیس شمس بلوچ حاجی منیراحمد وسیم اشرف تسپ کے رہنماوں الطاف حسین ملازئی، محمد جاں بلوچ راشدلطیف حاجی مقبول احمد حاجی خدارحیم اور دیگر پارٹی رہنما شامل تھے میر اسداللہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجگور غیور بہادر اور وفا کرنے والوں کا شہر ہے بی این پی عوامی نے پنجگور میں جو ترقیاتی پلان شروع کررکھا تھا اس میں پارٹی عوام میں سرخرو ہوئی ہے اج پنجگور چاروں اطراف سے روشنیوں کا ایک شہر بن چکا ہے اچھی سڑکوں کے ساتھ تعلیمی انسٹیٹوٹ کا جھال بھچا دیاگیا ہے 4 ہزار ایکڑ پر پنجگور میں مکران یونیورسٹی کی بنیاد رکھ دیاگیا ہے جس کے لیے اربوں روپے منظور کرواچکا ہوں انہوں نے کہا کہ مخالفین اگر سیاسی میدان میں میرا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو دلیل کے ساتھ اکر اپنی کارکردگی اور پروگرام عوام میں پیش کریں میری زات سے اگر کسی کو مسئلہ ہے تو وہ کسی اور فورم پر اکر بات کریں میرا تعلق عوام سے ہے اور عوام کا رشتہ مجھ سے قائم ہے اج کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا یہ عوامی سیلاب مخالفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے عوام نے اپنا فیصلہ بی این پی عوامی کے حق کے میں دے دیا ہے اور ان شاء اللہ پنجگور کی تینوں نشستوں سے بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کر پنجگور کو وہ مقام اور ترقی دینگے جس کی مثالیں باہر کے لوگ اکر دینگے میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ زندہ قومیں ان کاموں کو یاد رکھتی ہیں جن کی بدولت انکے نسلوں کو فائدہ پہنچتی ہیں تسپ میں تین ارب کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرواچکا ہوں اور ان شاء اللہ اگلی بار ایک ارب روپے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کا میرا پلان ہے انہوں نے کہا کہ ہم امن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ مارنا ہمارا وطیرہ نہیں رہا ہے اور نہ کسی کے چوکٹ پر اقتدار کے لیے سوال کیا ہے اور نہ ائندہ کسی کے چوکٹ پر دستک دینگے عوام نے جس طرح بھاری مارجن ہمیں جتوایا تھا اس بار ہمارا ٹارگٹ 50 ہزار ووٹوں کا ہے جس تعداد میں عوام بی این پی عوامی میں شامل ہورہے ہیں وہ پارٹی کے لیے تاریخی لمحات ہیں اگر ہمارے 800 سو کارکن دوسروں کے بھکاوے میں اکر پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں تو بی این پی عوامی کے کاروان میں 3600 چھتیس سو سیاسی کارکنوں نے اکر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی ہے مخالفین جھوٹے دعوؤں سے بی این پی عوامی کا راستہ نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ کس بات پر دیں چیف منسٹر سمیت 16 وزرا کے ساتھ انہوں نے بلوچستان بالخصوص پنجگور کے لیے کونسا اچھا اور تعمیری کام کیا ہے جن سے متاثر ہوکر عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ دے انہوں نے کہا کہ اج پنجگور کے چپے چپے پر بی این پی عوامی کء نشانیاں موجود ہیں نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ اعلی تعلیم اور ہنرمندی سکھانے کے لیے ادارے ہم نے بناکر دیئے ہیں تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے خود کو ڈال کر اعلی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف مائل ہوکر اپنے لیے ایک خوبصورت مستقبل تلاش کرسکیں پنجگور میرا گھر ہے اسے دوبارہ ایسے لوگوں کے حوالے نہیں کرسکتا جو اسے اپنے اقتدار کے لیے متقل گاہ بنائیں عوام امن کے ساتھ ترقی اور روزگار چاہتے ہیں یہ کام صرف بی این پی عوامی ہی کرسکتا ہیخالی نعروں سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلتے نیشنل پارٹی کا منشور صرف بی این پی عوامی مخالفت پر قائم ہے اسکے جتنے بھی کارنر میٹگیں ہوئی ہیں ان میں میری زات پر سوال اٹھانے کے علاوہ عوام کو ایسا پروگرام نہیں دے سکا ہے جس سے دو فیصد لوگوں کے لیے بھلائی کا پروگرام شامل ہو انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کارکردگی کو لیکر عوام میں جارہی ہے کسی کی زات سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو پروگرام لیکر ائیں اور اپنی کارکردگی ثابت کریں چیف منسٹر اور 16 وزارتوں کے ساتھ پنجگور کے لیے کیا کارکردگی دکھائی تھی جس پر پنجگور کے عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ دیں۔