اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے21نومبر کو محفوظ ہونے والا فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے،عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔