ہم نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی اور ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے کام کیاہے، حاجی علی مددجتک

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان ہیں 56سال میں شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہیدبے نظیر بھٹو اور ہزاروں کارکنوں نے قربانیاں دیں، جیلیں کاٹیں مگر ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، آغاز حقوق بلوچستان، سی پیک جیسے منصوبے دیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی اور ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے کام کیاہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے