کامیاب جلسہ پر پیپلزپارٹی کی قیادت کومبارکباد دیتاہوں،پی پی میں ساتھیوں کے ساتھ شامل ہورہا ہوں،قدوس بزنجو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کوئٹہ میں کامیاب جلسہ پر پوری قیادت کو مبارک باد دیتا ہوں، ایوب سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پپیلز پارٹی میں ساتھیوں کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں، بلوچستان میں پیپلز پارٹی اچھی پوزیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر سابق ارکان پارلیمنٹ میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے