پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف نے مقدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے