مستونگ قلات میں سردی ماؤنس 15 تک جاتی ہے ان اضلاع میں گیس پریشر بالکل ختم ہے، میر کبیرجان محمدشہی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیرجان محمدشہی نے کہاہے کہ پاکستان کے آئین میں واضع لکھا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے پر 90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان کے آئین پر عمل درآمد کبھی نہیں ہوتا یہ ملک میں سب سے بڑی مشکلات اور خرابی میں سے ایک ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیاجاتا ہے ہم نے بار ہاں کہا کہ یہ دستور ہے اور جب تک دستور پر عمل درآمد نہیں ہوگا تب تک ملک ٹیک نہیں ہوگا ہم دیکھ رہیہیکہ نگران کا سلسلہ بہت لمبا ہو،اہم چاہتے ہیکہ ملک میں فوری طور پر صاف و شفاف الیکشن ہو، اس وقت ملک بہت مشکل اور بدحال وقت سے گزر رہاہے معاشی حیثیت اور دنیا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تباہ اور مسائل کا شکار ہے،اس وقت ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر صاف و شفاف الیکشن ہو اور صوبائی و قومی اسمبلی کو پورا کر کیملک کو عوام کے اصل نمائندوں کے ہاتھ میں دیا جائے،تاکہ وہ معشیت کو درست، کرے لوگوں کے معاشی مسائل حل اور،امن و امان کیحوالے سے بہتر بناسکینیشنل پارٹی جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور انشاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے۔۔سابقہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان مسائلستان بن چکا ہے۔نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات فروری میں ہوں۔۔ پورے بلوچستان خصوصاً مستونگ قلات سوراب و دیگر اضلاع میں کیسکو نے بجلی بحران پیدا کرکے بلوچستان کے 85 فیصد زمینداروں کا معاشی قتل کررہا ے زرعی فیڈرز کو صرف ڈیڑھ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ مستونگ قلات میں سردی ماؤنس 15 تک جاتی ہے ان اضلاع میں گیس پریشر بالکل ختم ہے۔ہم مستونگ قلات زیارت پشین میں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کیلیے گیس استعمال کرتی ہے۔۔ کیسکو مستونگ سٹی کے تمام واٹرسپلائی اسکیمات کی بجلی مقطع کرچکی ہے عوام پانی کی بوند بوند کیلیے پریشان ہیں کیسکو اور پی ایچ ای مسلہ فوری طور حل کرکے عوام کو جلد پانی کی ترسیل شروع کردیں۔۔ نیشنل پارٹی اپنے عوام چاہے وہ مستونگ قلات اور سوراب کے عوامی مسائل کیلئے بھرپور احتجاج کرینگے۔ اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔ نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ حکومت میں بلوچستان کو امن دیا۔ لیکن اب لوگوں کی نہ جان اور نہ ہی مال محفوظ ہے۔انہوں ان خیالات کا اظہار سراوان پریس کلب میں سیاسی قبائلی رہنماؤں جمعیت علماء اسلام کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈر ملک عبدالرسول لہڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سابق ضلعی نائب صدر میر محمد رفیق لہڑی سینئر صحافی سابق میونسپل کمیٹی کیکونسلر نٹار احمد لہڑی گرینڈ الاؤنس کے رہنماؤں میر ناصر محمدشہی عبدالحیات محمدشہی کی شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ جنرل سیکرٹری سجاد دہوار صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ حاجی انور ساسولی حاجی نذیربگٹی محمدگل شاہوانی میر سکندر ملازئی سر غلام علی مری ظفر اقبال بلوچ تحصیل نائب صدر عارف باروزی میر پسند شاہوانی حاجی عبدالمالک لہڑی ظفر بلوچ محمود بلوچ ڈاکٹر گل خان سرپرہ مولوی علی احمد سرپرہ میر امان اللہ محمدحسنی ملک مقبول محمدشہی حاجی میر عبدالحیات محمدشہی ٹکری عبدالقیوم محمدشہی چاکر بلوچ مقبول بلوچ منیر احمد لہڑی عارف لہڑی و دیگر رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے