مانجھی پور، بی ایچ یو میں واش روم کی چھت گر گئی

مانجھی پور(ڈیلی گرین گوادر)مانجھی پور بی ایچ یو میں واش روم کی چھت گر گئی محکمہ صحت میں بی ایچ یوز میں بحالی کے نام پر لاکھوں کرڑوں کے فنڈز کا مبینہ طور پر بیدریغ استعمال کرکے ناقص کام کیا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکزی صحت مانجھی پور جہاں پر یونیسیف نے ابھی ایک دو دن قبل بحالی اور رپیئر کا کام ختم ہی کیا تو بی ایچ یو کے واش روم کا چھت انکے پیچھے ہی بھاگے چلا آیا خدا کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے واش روم کی چھت گرنے کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور غیر معیاری مرمت کا کام کرنے پر یونیسف کے نمائندوں، انجینئر اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی بھی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے