قومی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیئر مین پروانشل پاپولیشن ٹاسک فورس میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت پروانشل ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی ٹاسک فورس کے شرکاء کو سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اصغر حریفال نے بڑھتی ہوئی آبادی کے اعداد و شمار اور کونسل آف کامن انٹرسٹ کے فیصلوں کے مطابق ترجیحات کے تعین کے لئے سفارشات پیش کیں صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ قومی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں ہمیں آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہوگا اگر آبادی کی شرح اسی تناسب سے بڑھتی رہی تو پاکستان کی آبادی آئندہ 30 سالوں میں دو گنا ہو جائے گی کونسل آف کامن انٹرسٹ کے فیصلوں کے مطابق مؤثر حکمت عملی کی تشکیل اور عمل درآمد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے وسائل کی تقسیم کے فارمولے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے خاندانی منصوبہ بندی اور اچھی افرادی قوت کے تناسب سے وسائل کی فراہمی ضروری ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کو یکجا کرکے اہداف کے حصول اور محکمہ جاتی غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم کم کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے ان اضلاع میں جہاں محکمہ پاپولیشن کے دفاتر کرائے کی عمارتوں میں ہیں ان کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے دفاتر میں منتقل کرکے درپیش مشکلات سے مستقل چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے صوبائی ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں نگراں صوبائی وزراء سردار اعجاز احمد جعفر، امجد رشید، قادر بخش بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو سی ایم راشد رزاق، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اصغر حریفال، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظفر علی بلیدی، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین سابق صوبائی وزیر خورشید روشن بروچہ، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی،، ڈویلپمنٹ پارٹنرز ڈاکٹر سرمد سعید خان، ڈاکٹر سمیع اللہ و دیگر نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے