شاہرگ کوئلہ کان ریسکو آپریشن مکمل،کان کے اندر پھنسے 2کانکنوں کی لاشیں 17 گھنٹے بعد نکال دی گئی

ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)شاہرگ کوئلہ کان حادثہ اپڈیٹ ریسکو آپریشن مکمل کان کے اندر پھنسے دوکانکنوں کی لاشیں سترہ گھنٹے بعد کان سے نکال دیا،ریسکو زرائع کے مطابق گزشتہ روزشاہرگ کوئلہ کان میں دو کان کنوں کی لاشیں سترہ گھنٹے بعد کوئلہ کان سے نکال دیا گیا، ہرنائی شاہرگ ژڑبابا کوئل مائنز ایریا ٹھیکدار عبداللہ خان مندوخیل، پیٹی ٹھیکدار ظریف خان کے کول مائن میں ٹی کا تودہ گرنے سے 3 کانکن کے اندر پھنس گئے تھے کوئلہ کان کے اندر پھنسے تین کانکنوں میں سے دو کانکنوں،داد اللہ، سعید عالم کی لاشیں سترہ گھنٹے کے بعد کوئلہ کان سے نکال دیاگیا جبکہ ایک کانکن حفیظ اللہ ولد ظریف ساکن سزو کی لاش کو کل ہی کوئلہ کان سے نکال دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے