سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے تبادلے کا حکم معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین وائس چانسلر کے طور پر فرائض انجام دیتی رہیں گی۔ یونیورسٹی کی طالبات نے ڈاکٹر ساجدہ نورین کی بطور وی سی برقرار رہنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وی سی کے ٹینور میں یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بلند ہوا ہے، صوبے کی واحد ویمن یونیورسٹی میں کے دور دراز علاقوں سے آئی ہوئی طالبات کو بہترین اور محفوظ ماحول میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ و دیگر ملازمین نے کہا کہ وی سی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے ملک کے ابتر معاشی حالات کو اپنے ادارے پر ہرگز اثرانداز نہیں ہونے دیا، یونیورسٹی میں تعلیمی سلسلہ خوشگوار انداز سے جاری ہے، ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا ہوتی رہی ہیں، جبکہ صوبے کی دیگر جامعات کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے، حتیٰ کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی تاخیر کا شکار ہوتی رہی۔ علاوہ ازیں وی سی کی یونیورسٹی آمد پر طالبات نے انتہائی پرجوش انداز سے والہانہ استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے