ریٹائرمنٹ اور ٹرانسفرپوسٹنک ملازمت کابنیادی حصہ ہوتاہے، انجینئر شفقت علی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر شفقت علی نے کہاہے کہ ریٹائرمنٹ اور ٹرانسفرپوسٹنک ملازمت کابنیادی حصہ ہوتاہے اور آج ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے ایک نہات قابل انجینئر عزت کے ساتھ اپنی ملازمت پوری کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر ہمیں دکھ بھی ہے کہ ہمارے ایک دیرینہ ساتھی آج ہم سے رخصت ہورہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کیسکوکے چیف انجینئر محمداقبال بڑیچ کی مدت ملاز مت سے ریٹائرمنٹ پر ایک الوداعی تقریب کے موقع پر افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیئرمین کیسکوبورڈآف ڈائریکٹر انجینئر عبدالوہاب مگسی کے علاوہ کیسکوکے چیف انجینئرزسمیع اللہ، شوکت علی جوگیزئی، محمدنعیم کاکڑ، یوسف شاہ خان، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن)سید عزیر علی حسنی،واپڈاہسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر دل مراد اور دیگر سینئرافسران بھی موجود تھے۔چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکیسکوعبدالوہاب مگسی نے اس موقع پر کہاکہ محمداقبال بڑیچ ایک نہایت ملنسار اور فرض شناس آفیسرہے جنہوں نے دوران سروس نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر انجینئر اقبال بڑیچ نے کہاکہ میں نے اپنی سروس کے دوران ہمیشہ ادارے اور صارفین کی بہتری کیلئے کام کیا اور تمام افسران و ملازمین کے ساتھ خاندان کے فردکی حیثیت سے تعلق رکھا۔انہوں نے کیسکوکے چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹوآفیسراور تمام افسران کاشکریہ ادا کیا۔الوداعی تقریب میں افسران نے انجینئر محمداقبال بڑیچ کیلئے نیک تمناوں کااظہارکیااور کیسکومیں گراں قدر خدمات سرانجام دینے کو قابل تحسین قراردیا اوراُمید ظاہر کیں کہ مستقبل میں بھی اُن کاتعلق ہمارسے ساتھ ہمیشہ قائم رہے گا۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے انجینئر محمداقبال بڑیچ کو یادگای سوینئیر اور تحائف بھی دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے