بلوچستان لیبر فیڈریشن کی قیادت میں احتجاجی ریلی،مسائل و مطالبات حل نہ ہونے کیخلاف سینکڑوں ملازمین کا شدید احتجاج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے نیولی ریگولر ملازمین کووانفرادی آرڈرز فراہم نہ کرنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں نجی تحویل میں دینے محکمہ بی اینڈ آر ایریگیشن کیوڈی اے واسا ایگریکلچرل انجینئرنگ اور محکموں و دیگر میونسپل اداروں میں لواحقین کے کوٹے پر عمل نہ کرنے تنخواہوں پنشن گریجویٹی کی عدم ادائیگی کیخلاف کوئٹہ میں سینکڑوں ملازمین و مزدوروں کا شدید احتجاج بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان قاسم خان حسن بلوچ عارف خان نچاری اور رہنماؤں نے کی احتجاجی ریلی انسکمب روڈ شارع اقبال عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ملازمین و مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حل بی ڈی اے انتظامیہ کے ملازم دشمن رویہ بیورو کریسی کی جانب سے لواحقین کے کوٹہ پر عمل کی بجائے سن کوٹہ کی عمر کی حد کو متنازعہ بناکر اس بھی ریٹ مقرر کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کرنے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کے میں ٹھکیداری نظام کو زبردستی لاگو کرکے فنڈز ضائع کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا،اس موقع پر خان زمان قاسم خان معروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی عارف خان نچاری انیس الرحمان تنویر اسلم محمد عمر جتک عابد بٹ میر زیب شاوانی ابراہیم زہری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا صدر خان زمان نیکہا کہ جان بوجھ کر ملازمین کو سڑکوں نکل کر احتجاج پر مجبور کرنے کی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں بی ڈی اے کاحل شدہ مسئلہ بگاڑا گیا جس کیخلاف ملازمین چھ واہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ منظوی کے باوجود ملازمین کو پانچ چھ ماہ تنخواہوں سے محروم رکھا جا تا ہے۔غریبوں کے پچے بھوک سے مررہے ہیں انھیں احتجاج کی بھی اجازت نہیں۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کے انتظامی معاملات میں چند مفاد پرستوں کی سازش پہلے بھی ناکام بنائی اب بھی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ٹھکیداری نظام پہلے بھی کامیاب نہیں ہوا اب بھی فنڈز کاضیاع و ہڑپ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ قاسم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دس سال جدو جہد کرکے لواحقین کا کیس جیتا۔ حکومت سن کوٹہ کی تعنیناتی کیلئے فوت ملازمین کے بچوں کا جائز مطالبہ عمر کی بالائی حد 43 سال کرنے کے احکامات جاری کرے۔ ہم اس جائز مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے مزدور رہنماؤ ں نے کہا کہ ایریگیشن میں شرموشن اور لواحقین کی پوسٹیں فروخت کی جارہی ہیں۔ دیگر اداروں میں عرصہ دراز سے پرموشن کے منتظر ملازم ریٹائرڈ ہوگئے ان نا انصافیوں کیخلاف بروز جمعرات 7 دسمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور مرکزی احتجاجی ریلی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ایدھی چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈریشن کی تمام یونینز اور اندرون بلوچستان یونٹ رابطے کریں اور تمام اضلاع میں مسائل حلنہ ہونے کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے