این ایچ اے خضدار سٹی کے حدود میں اوور ہیڈ برج اور یوٹرن بنائے گا، اس متعلق تجاویز طلب

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار سٹی سے نیشنل ہائی کو ڈبل وے بناتے وقت،اوور ہیڈ برج اور یوٹرن کن مقامات پر بنائے جائیں۔؟ این ایچ اے کا ضلعی انتظامیہ سے تجاویز طلب۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کا اس بابت انجمن تاجران خضدار اور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی رائے کو مقدم رکھتے ہوئے ان کو تجاویز مرتب کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ آج انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران میروانی مولانا محمد اسحاق شاہوانی صدام بلوچ عبدالوہاب غلامانی نے اے ڈی سی ریونیو خضدار رحمت اللہ بلوچ اور تحصیلدار عبدالمجید کے ہمراہ چمروک۔ جھالاوان کمپلیکس۔ بی آر سی۔ سنی کٹائی۔ اور سنی مدرسہ خلفائے راشدین ایریاز کا مائنہ کیا اور اپنے تجاویز مرتب کیئے۔ خضدار میں چمروک اور جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر اوور ہیڈ برج بنانے کے تجاویز اور چمروک کے حدود سمیت دیگر مقامات پر یوٹرن بنانے کیتجاوہز دیدئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے