کیسکوکی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری،کوئٹہ شہر میں 55 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کیسکوکی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری،کوئٹہ شہر میں 55 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لئے 859درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف 492ایف آئی آررجسٹرڈ ہو چکے ہیں بجلی چوروں کو 62لاکھ89ہزار 500یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کئے گئے بجلی یونٹس کی قیمت31 کروڑ86 لاکھ35ہزارروپے بنتی ہے ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں 27 کروڑ85لاکھ62ہزارروپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک99ہزار880نادہندہ صارفین سے ایک ارب88 کروڑ55 لاکھ روپے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کئے گئے ہیں۔