کچھ لوگ بیویوں سے جھگڑا کرکے کراچی چلے گئے اوراپنے آپ کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرلیا،سرفراز بگٹی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےکہاہے کہ کچھ لوگ بیویوں سے جھگڑا کرکے کراچی چلے گئے اوراپنے آپ کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرلیا یہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ میں مسنگ پرسن ہوں،مسنگ پرسن کے خاندان تو الزام لگاتے ہی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد نگران وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ قانون ہمیں ہر چیز بتاتا ہے، مسنگ پرسن کا معاملہ عدالت میں ہے،مسنگ پرسن کا معاملہ پبلک کرنا ہوا تو کریں گے،سرفراز بگٹی نے کہاکہ مجھے کورٹ نے حکم دیا ہے لاپتہ افراد کو کھانے پر بلاؤں گا،ہم اس معاملے پر کیس ٹوکیس تحقیقات کریں گے،کیس ٹو کیس پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔