کوئٹہ کے 80فیصد عوام کا انتخاب آج بھی صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کونے کونے میں عمران خان کے چرچے ہو رہے ہیں، کوئٹہ کے 80فیصد عوام کا انتخاب آج بھی صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف ہے، ہماری اپنی نالائقیوں کی وجہ سے ملک آج تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نواب خان دمڑ، انجینئر یار محمد رسول، اکبر خان ترین سمیت دیگر کے ہمراہ شمولیتی پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ رحیم کاکڑ نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی چر چے ہو تے عوام وہیں کا رخ کر لیتی ہے اسلام آباد سے آئی ہوئی ایک سروے ٹیم کے مطابق کوئٹہ کے80فیصد عوام کا انتخاب آج بھی پاکستان تحریک انصاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ جا ری ہے ٹھیکیدار محمد اقبال توتانی اور افتاب خان دوتانی سمیت 25خاندانوں میں پاکستانی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جنہیں مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک آج ہماری اپنی نا لائقیوں کی وجہ سے تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ملک میں انقلاب آئے گا۔ اس موقع پر بلو چستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار محمد اقبال توتانی اور افتاب خان دوتانی نے 25خاندانوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے