نگران وزارت سنبھالنے کے بعد میری اولین کوشش تھی کہ لواحقین کو ان کا حق جلد از جلد مل جائے، ڈاکٹر قادر بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا ہے کہ لواحقین کوٹہ کے تحت تعیناتی محکمہ تعلیم اور لواحقین کے لیے ایک بڑا مسلہ تھا جسے حل کرنے سے لواحقین کے دیرینہ خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانا داد تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے محکمہ تعلیم میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعیناتی آرڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ڈاہریکٹر سکولز ایجوکیشن عبدالواحد شاکر ڈاہریکٹر بیورو نجیب اللہ پانیزئی ڈپٹی ڈاہریکٹر پاہیٹ خورشید احمد لانگو اور ڈپٹی ڈاہریکٹر ایڈمن ریاض بھنگر کے علاؤہ لواحقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کہ لواحقین کو ان کے تعیناتی کے آرڈرز مل رہے ہیں نگران وزارت سنبھالنے کے بعد میری اولین کوشش تھی کہ لواحقین کو ان کا حق جلد از جلد مل جائے اور میری خواہش بھی تھی کہ اللہ تعالیٰ موقع دے مجھے شاید اس اقدام سے میری بخشش ہوجاے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جتنے بھی لواحقین کیسسز ہیں میری اولین کوشش ہے کہ اپنے دورے وزارت کے دوران ہی مکمل ہوں اور اس پراسیس میں کسی بھی قسم کی سفارش نہیں تقریب سے ڈاہریکٹر اسکولز ایجوکیشن واحد شاکر ڈاہریکٹر پاہیٹ نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں لواحقین کو ان کے تعیناتی کے آرڈرز بھی تقسیم کئے گئے۔