مستونگ، ریسکیو ٹیمیں بچے کو بور سے نکالنے میں ناکام

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ کے تحصیل کھڈکوچہ میں دربار ہوٹل کے قریبی علاقے میں گھروں کے سامنے ایک 4 سالہ معصوم بچہ کھیلتے ہوئے بند زرعی ٹیوب ویل کے گہری بور میں گر گیا، اطلاع ملنے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع کیا جس پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر پی ڈی ایم اے کے ریسکیو ٹیمیں آپریشن کیلئے طلب کرلی گئی،پی ڈی ایم اے کے ریسکیو ٹیم موقعے پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا، کھڈکوچہ کے مقامی ریسکیو اہلکار جلیل احمد گہری بور میں اتر گئے مگر بور میں پانی ہونے کی وجہ سے بچے کو نکالنے میں ناکام ہونے کے بعد ریسکیو ٹیمیں واپس چلے گئے بچے کے والد عبدالجبار اور لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بچے ٹیوب ویل بور کے پاس کھیل رہے تھے کہ میرا چار سالہ بیٹا عبد الوحید بور میں گر گیا جس کے بعد فوری طور پر ہم اہل علاقہ ہمراہ پہنچے اور اپنے طور پر بچے کو نکالنے کی کوشش شروع کیا اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع کیا، ریسکیو ٹیم نے آپریشن کیا مگر بچے کو نہیں نکال سکے اور یہ ہمیں یہ کہہ کر چلے گئے کہ ہم چار دن کے بعد دوبارہ یہاں آئینگے اور بچے کی لاش نکالنے کی کوشش کرینگے ہم چار دن کیسے انتظار کریں، انھوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بچے کو بور سے نکالنے کی اپیل کیااور کہاکہ ہمارے گھر میں بچے کیلئے صف ماتم بچاہواہے ہمارے بچے کو نکالنے کیلئے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیاجائے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے کھڈکوچہ کا دورہ کیا اور بچے کے والد سے ملاقات کی اور مذکورہ بورنگ کا جائزہ لیا انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے بچے کو بچانے کی کوشش کی ایک تو بورنگ میں بڑے بڑے پھتر پھنسیں ہوئے تھے اور دوسرا بورنگ اندر سے بالکل کھوکھلا ہے اور بور میں پانی کی کافی مقدار ہیں اس وجہ سے ریسکیو کرنا ممکن نہیں تھا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پھر سے پی ڈی ایم اے کی ٹیم کو بلائینگے اور بچے کو ریسکیو کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے