جلسے کیلئے اسٹیڈیم جس حالت میں دی گئی واپس اسی حالت میں دی جائے گی،پیپلز پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت پر محکمہ کھیل نے شدید ردعمل دیا تو جلسے کی این او سی رک گئی۔پیپلز پارٹی کی تحریری ضمانت کے بعد مشروط اجازت دی گئی کہ اسٹیڈیم جس حالت میں دی جائے گی اسی حالت میں واپس کی جائے گی۔ اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو ازالہ فوری کرنا ہوگا۔ اطلاعات ہیں کہ محکمہ کھیل نے اجازت نامے کیلئے 2ملین سیکیورٹی بانڈ طلب کی تھی اور اس کے جمع کرانے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔ اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو جرمانے کی مد میں پوری رقم ضبط کی جاسکتی ہے اور اگر نقصان دو ملین سے زیادہ کا ہو تو 7روز میں بقیہ رقم بھی واجب الادا ہوگی۔