تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے،عمران خان آفریدی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ اجلاس برائے الیکشن بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن منعقد ہوا متفقہ رائے مندرجہ ذیل شخصیات کو اگلے چار سال کیلئے بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کابینہ تشکیل دیا گیا نام مندرجہ ذیل ہیں چیرمین عمران خان آفریدی ، صدر یاسر فعیم ، جنرل سیکرٹری نعیم اختر ، خزانچی عارف سلہری ، مس ربابہ حمید درانی ، سنئیر نائب صدر اول ، محمد علی خجک سنئیر نائب صدر دوئم ، منیرہ عائشہ نائب صدر ، کامران صدیقی جوائنٹ سیکرٹری ، راشد چوہان میڈیا ایڈوائزر ، ساجد بشیر ورایا آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اجلاس سے سیکرٹری انفارمیشن اور چیرمین تھروبال عمران خان آفریدی ، نعیم اختر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی ترقی کر رہا ہے اور آئے دن بلوچستان کے کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کسی سے کم نہیں ہے بلوچستان تھروبال کابینہ کی تشکیل خوش آئند اقدامات ہے جس سے صوبے میں تھرو بال کو مزید کامیابیاں اور فروغ ملے گا کھیل پاکستانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ پاکستان کو قدرت نے کئی نامور کھلاڑی عطا کیے ہیں اور ہر کچھ عرصے بعد کسی نہ کسی کھیل میں کوئی نہ کوئی کھلاڑی ابھر کر سامنے آجاتا ہے انشاءاللہ ساتھیوں کے محنت اور قربانیوں سے تھروبال ایسوسی ایشن کو بلوچستان میں وہ مقام دینے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کھیل سے نئے ٹیلنٹ سامنے اجاگر ہو صوبے میں دیگر اضلاع میں تھرو بال ٹورنامنٹ کرانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے بلوچستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے حکومت اور فیڈریشنز کو مل کے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے تاکہ کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے اور صوبے میں ایسوسی ایشن کے قیام سے تھروبال کو مزید تقویت ملے گا تھروبال کی ترقی سے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہوگی ہمارے کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جب کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم ہوگی تو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تھروبال کھیل میں بے پناہ میڈلز حاصل کرسکتے ہیں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو دوسرے کھیلوں کی طرح تھروبال کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ صوبے میں دوسرے کھیلوں کی طرح تھروبال بھی ترقی پا سکیں۔

تعلیمی اداروں کھیلوں میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھرو بال کے پسماندہ علاقوں میں کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دینگے کوچنگ سے کھلاڑیوں میں نکھار آئے گا اوربلوچستان کا نام روشن ہوگا بلوچستان کے کھلاڑیوں نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہ اجلاس میں تھرو بال کے حوالے سے جو فیصلے ہوئے بالخصوص تھروبال کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے