بھوک اور مہنگائی کی وجہ سے عوام میں الیکشن والا جذبہ نہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں تو میری کیا اوقات جو میں کچھ کہوں، عوام میں جذبہ نہیں ہے، جس کی وجہ بھوک اور مہنگائی ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا، لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، عوام نے آٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ہے، میں 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ30 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پتا چلے گا کتنے کیسز ہیں، مجھ پر ٹوٹل 68 کیسز بنے ہیں، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے