بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے جنرل الیکشن کے کاغذات نامزدگی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے جنرل الیکشن 2024 کے کاغذات نامزدگی کیلئے پانچ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق بی این پی عوامی نے راجی راہشون پارٹی کے مرکزی صدر میراسداللہ بلوچ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے پارلیمانی کمیٹی کے دیگر ارکین میں ایڈووکیٹ سعید فیض بلوچ،ڈاکٹر ناشناس لہڑی،ظریف زدگ بلوچ سردارزادہ تاج محمد زہری شامل ہے۔ترجمان کے مطابق بی این پی عوامی کے جودوست صوبائی یا قومی اسمبلی کی نششست پر انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ کمیٹی ممبران کو اپنی تحریری درخواست بمعہ25 ہزارروپے فیس جمع کرائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے