ایک سال کے دوران مختلف بم حملوں اور تخریب کاری کے واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا حکومت کا ہر روز دس ہزار افراد کو افغانستان روانہ کرنے کا ہدف مقرر ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران مختلف بم حملوں اور تخریب کاری کے واقعات میں سولہ حملوں میں افغان باشندے ملوث تھے حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر روز دس ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا جائے گا پولیس کو ڈور تو ڈور اور ہر جگہ غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے پاس افغانی تذکرہ یا کوئی اور دستاویز ہے وہ بھی قانونی تقاضوں سے بچ نہیں سکتا غیر قانونی تارکین وطن بارے میں کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کیا جائے گا فری بارڈر کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ریاست پاکستان دہشتگردی سرحد پار کے سے ہو یا ملک کے اندر دسے ہوکا قلعہ قمع کرنے کا تحیہ کر چکی ہے، غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے سلسلے کو تیز کرنے کے لئے بلوچستان کے اضلاع ثوب،لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، مستونگ اور کوئٹہ کے ڈی آئی جیز کو تاکید کی گئی ہے کہ روزانہ ایک ہزانہ تارکین وطن کو ہراست میں لے کر بار ڈر پار کرائیں،صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو واضع ہدایت دی گئی ہے کہ اس آپریشن کے لئے ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات تارکین وطن کو فراہم کی جائیں جبکہ سندھ اور پنجاب سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی شرت منشیات کا خاتمہ کی روک تھام سے پاکستان اب فرینڈلی انویسٹمنٹ ملک بننے جا رہا ہے، یو اے ای بہت جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کریگا۔انہوں نے کہا کہ ٓارمی چیف کی کاوشوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اب تک ایک لاکھ 35 ہزار افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں اور یہ عمل بتد ریج کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے