شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، تیسرے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت07 دسمبر تک ملتوی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،پولیس کے تیسرے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت07 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ بدھ کے روز سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کی جبکہ مقدمہ میں پولیس کے تیسرے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)نے آئندہ سماعت 07 دسمبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت شہید صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے قائمقام جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز ودیگر بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے