کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا،نواب ثنا اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 30نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گے پیپلز پارٹی پہلے بھی عوام کے حقوق کیلئے لڑی تھی اب بھی لڑ رہی ہے وقت اور حالات نے بلوچستان کے پشتون اور بلوچ عوام کو پریشان کردیا ہے آصف علی زرداری نے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی تھی اور کہاتھا کہ ان کا حق دلوایا جائے گا اور آج وہ وقت آگیا ہے سندھ میں مسلم لیگ نے ایم کیو ایم سے انتخابی اتحاد کرلیا ہے تاہم پیپلز پارٹی بھی قیادت کے مشورے سے انتخابی اتحاد کا بعد میں فیصلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ علی مدد جتک میر ظہور بلیدی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے خورشید شاہ نے کہا کہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریاں دیکھ کر خوشی ہوئی امید ہے کہ 30نومبر کو بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں گے پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت ہے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی قوت سے اقتدار میں آئیں گے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اس لیے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی تھی اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو انکے حقوق دیا جائے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی نے کہا کہ میں بلال بھٹو آصف علی زرداری کے شکر گزار ہوں جنہوں نے بلوچستان کو یہ اعزاز دیا 30نومبر کو پیپلز پارٹی پاور شو دیکھائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تاریخ میں اس سے قبل بڑا ایونٹ نہیں ہوا ہمیں یہ اعزاز ملا ہے کہ یوم تاسیس کے حوالے سے بلوچستان میں جلسہ کا میاب ہوگا سابق وزیر اعلی بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ آج سندھ کی لیڈر شپ بلوچستان پہچ چکی ہے یوم تاسیس شہید ذولفقار علی بھٹو کے دور میں ہو ا تھا اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے یوم تاسیس میں تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ شرکت کریں گے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھر پور طور پر کامیابی حاصل کریگی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے