پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلوچستان کے 4 روزہ دورے پر29 نو مبرکو کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلوچستان کے 4روزہ دورے پرانتیس نو مبرکو کوئٹہ پہنچیں گے بلاول بھٹو زرداری دورہ کوئٹہ کے موقع پر آج(بدھ) کی شام کو کوئٹہ پہنچ رہے ہیں کوئٹہ آمد کے بعد بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے سینئر رہنماوں سے ملاقات کریں گے جہاں وہ کل ہونے والے یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے بلاول بھٹو زرداری جمعرات کوپیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اسی روز سابق صدر مملکت پاکستان آصف زرداری بھی کوئٹہ پہنچیں گے اور جلسے میں شرکت کریں گے بلاول بھٹو زرداری صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ چیئرمینوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ بار روم میں وکلاء سے خطاب،صوبے کے تمام ڈویژنل اور ونگز کے عہدیداروں کے اجلاسوں میں شرکت،صوبائی اور مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے بلاول بھٹو زرداری 2دسمبر کو میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے اور اپنا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہونگے۔