پشین شہر میں قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی الرٹ ہے، ایس پی پشین پولیس معروف عثمان

پشین(ڈیلی گرین گوادر) ایس پی پشین پولیس معروف عثمان نے کہا ہے کہ پشین شہر میں قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی الرٹ ہے، منشیات اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کریں گے، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں مزید کہا کہ عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے