پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)پیپلز پارٹی بلوچستان میں 56ویں یوم تاسیس کوئٹہ میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بلوچستان سے 40اہم شخصیات شمولیت کا اعلان کریں گے دوسری جانب مسلم لیگ ن کا دورہ بلوچستان کو ناکام بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنے مرکزی و صوبائی قائدین کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے آج پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ اور ناصر حسین شاہ سمیت دیگر مرکزی قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں اور دیگر مرکزی قائدین کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ جاری ہے جو بلوچستان کے مختلف شخصیات سے آنے والے الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ اور اتحاد کریں گے ذرائع کے مطابق یوم تاسیس کی تقریب کے فورا بعد مرکزی و صوبائی قائدین بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ذرائع نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں یونٹ کی سطح پر بھی پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے