نیشنل پارٹی کی قیادت نے ضلعی تنظیمی کی سفارش پر عبدالواحد بلوچ کی بنیادی رکنیت کو ختم کیا ہے، میر رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کہ سفارش پر تنظیمی ڈسپلن اور پارٹی پالیسوں کی خلاف ورزی پر عبدالواحد بلوچ کی بنیادی رکنیت کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہر رکن چاہے وہ سینئر و یا جونیئر پر تنظیمی نظم و ضبط کی پاسداری اور پارٹی پالیسوں کو مقدم رکھنا اور ان پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔سیاسی کارکن اور عام فرد میں یہی فرق ہے کہ سیاسی کارکن ہر حال میں پارٹی کی نظریات اور مجموعی مفاد کا دفاع اور تشہیر کا پابند اور زمہدار ہوتا ہے۔بیان میں۔ کہا گیا کہ عبدالواحد بلوچ کے ساتھ اس سلسلے میں متواتر گفتگو کیا گیا اور ان کو ڈسپلن پر کاربند رہنے کیلئے تلقین ضلعی صوبائی اور مرکزی قیادت نے کی۔لیکن عبدالواحد بلوچ نے ان تمام ہدایات و گزارشات کو بلائے طاق رکھا۔جو کہ سیاسی کارکن کے سوچ اور ڈسپلن کے خلاف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے ضلعی تنظیمی کی سفارش پر عبدالواحد بلوچ کی بنیادی رکنیت کو ختم کیا ہے اب ان کا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔