نومبر کو اہل بلوچستان ثابت کرے گی کہ کتنا بڑاپاور شو ہو گا،سید خورشید شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 30نومبر کو اہل بلوچستان ثابت کرے گی کہ کتنا بڑاپاور شو ہو گا یوم تاسیس کی ایک بہت بڑی اہمیت ہے شہید ذولفقار علی بھٹو نے اس دن پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا سیاست میں ہر پارٹی کا حق ہے کہ اپنے اپنے رائے اور سوچ لوگوں تک پہنچائے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا الگ الگ اور اپنا اپنا نظریہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ ”روٹی کپڑا اور مکان ”ہے اور ن لیگ کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو اب وہ دیتے ہیں یا نہیں یہ الگ بات ہے انہوں نے کہا کہ لفظی وار تو سیاست میں ہوتی رہتی ہے فزیکل وار نہ ہو اگر عام انتخابات کو آگے کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی مصنوعی بارش اور قدرتی بارش کا فرق ہو تا ویسے بھی لاہور میں مصنوعی بارش کی طرح تیاریاں ہورہی ہے جب ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی بنائی تھی اس وقت دنیا میں خاص کر پاکستان میں ڈیموکریسی کا تصور ہی نہیں تھا اور ون مین ون ووٹ کا بھی تصور نہیں تھا آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کو سرپرائز دے گی اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اور بلاول بھٹو زرداری ہوگا انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو بھی 35سال کی عمر میں وزیرا عظم بنی تھی اور انشا اللہ بلاول بھٹو زرداری بھی 35سال کی عمر میں پاکستان کے وزیر اعظم بنے گا انہوں نے کہا کہ 8فروری کو الیکشن ضرور ہوں گے اور کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے