میر اسماعیل لہڑی کی وفات سے پارٹی ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے، سر دار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی نے سابق ناظم چلتن ٹاؤن میراسماعیل لہڑی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر اسماعیل لہڑی کی وفات سے پارٹی ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے مر حوم کی پارٹی اور عوام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میر اسماعیل لہڑی کی وفات کر سن کردلی ددکھ ہوا مرحوم سے دیرینہ سیاسی وابستگی تھی وہ ایک ایماندار شخصیت کے مالک تھے انہوں نے بطور ناظم عوام کی بھر پور خدمت کی۔انہوں نے کہاکہ میراسماعیل لہڑی کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لوا حقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے