محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ سے اہلکار کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم

سبی (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے گزشتہ روز ایک تقریب میں ترقی پانے والے لیویز افسران و اہلکاروں کو اگلے رینک لگا کر مبارک باد دی . اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ خان کاکڑ بھی موجود تھے انہوں نے بھی لیویز اہلکاروں کو پروموشن کے رینک لگائے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ یہ ترقی لیویز اہلکاروں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے اور یہ لیویز فورس کے لئے بھی باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ بروقت پروموشن سے نہ صرف محکمانہ امور کی انجام دہی میں بہتری پیدا ہوتی ہے بلکہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ سے در حقیقت کسی بھی اہلکار کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

تمام اہلکار محنت اور دیانت داری سے کام کرتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کا باعث بنیں عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ رکھیں ان کی میرٹ پر داد رسی کو یقینی بناتے ہوئے ان کو انصاف دیں علاقے میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں ترقی پانے والے اہلکاروں کی تعداد 33 ہے جن میں عبدالمالک رسالدار سے رسالدار میجر جبکہ مجیب الرحمن ، محمد اکرم ، محب علی ، ظہور احمد و دیگر کو سپاہی سے حوالدار کے عہدے پر ترقی ملی انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں محکمے کا نام روشن کریں گے او ر تمام معاملات میں عدل و انصاف اور دیانت داری سے کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے